پناہ گزینوں کیلئے بلکان کا راستہ بند کرنیکا فیصلہ یکطرفہ ہے۔ انجلا مرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

برسلز (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انجلا مرکل نے یورپی ممالک پر الزام لگایا ہے کہ بلقان کا راستہ تارکین وطن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ یک طرفہ ہے جس سے یونان مشکل صورتحال میں پھنس گیا ہے۔

جرمن ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فیصلے باہمی رضامندی سے ہونے چاہیں، راستہ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا اور سرحد بند کرنے کا فیصلہ مستقل حل بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک ترکی کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں کر پاتے تو یونان اکیلا یہ بوجھ زیادہ عرصے تک برداشت نہیں کر سکے گا۔

انجلا مرکل کے مطابق جرمنی مسئلے کا ایسا حل چاہتا ہے جو یورپی اتحاد کے تمام 28 ممالک کو منظور ہو۔ دوسری جانب آسٹریا نے اصرار کیا ہے کہ بلقان کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ اٹل ہے، اس میں رد و بدل نہیں ہو سکتا۔