سینئر مہاجر ورلڈ کانفرنس کا انعقاد، الطاف حسین کا اکابرین سے رابطہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے’’ سینئر مہاجر ورلڈ کانفرنس ‘‘ کے انعقاد کے سلسلے میں پیرکودن بھر کئی سینئر دانشوروں، تاریخ دانوں، ٹیکنو کریٹس اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجراکابرین سے رابطہ کیا۔

انہوں نے پیرکی شب رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیںاس کانفرنس کے انعقادکے حوالے سے کئے جانے والے رابطوں سے آگاہ کیاجس میںدنیابھرسے مہاجراکابرین ،دانشور، قلم کار اور ٹیکنوکریٹس شرکت کریں گے۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ہم غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کو صبروتحمل کے ساتھ برداشت کررہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ظالموںپراپناعذاب ضرورنازل کرے گا خواہ وہ سویلین ہوں یاوردی میں ہوں۔اپنی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بعض اداروں میں اختلافات ہیں

آرمی چیف، جنرل راحیل شریف ایک بہادر اور پروفیشنل فوجی ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایک ایسے وقت میںجبکہ افغانستان ، ایران اوربھارت کی سرحدوں کی جانب سے پاکستان پرشدید خطرات منڈلا رہے ہیں ایسے میں یہ انتشارکہیں خاکم بدہن ملک کی تباہی کا باعث نہ بن جائے ۔دریں اثناالطاف حسین نے سینئرمہاجراکابرین سے اپیل کی ہے کہ وہ’’سینئر مہاجرورلڈ کانفرنس ‘‘ میںشمولیت کیلئے اپنے کوائف نائن زیرو یا لندن ارسال کریں۔

ایک بیان میں انھوں نے تمام سینئر مہاجروںسے جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے،انگریزی لکھنے اور پڑھنے پرعبوررکھتے ہوںاورسینئر مہاجر ورلڈ کانفرنس میں شمولیت کے خواہشمند ہوں وہ اپنے کوائف ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد پرجمع کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ سینئر مہاجرورلڈکانفرنس کے ارکان، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر اور دنیا بھر کے ممالک کا دورہ کرکے انہیں پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کریں گے۔

جو سینئر مہاجر اس کانفرنس میں شریک ہوکر قربانیاں دینے اور جدوجہد کرنے کیلئے تیارہوں وہ اپنے نام ، پتہ ، تعلیم ، تجربہ، رابطہ نمبرز اوردیگر تفصیلات پر مبنی کوائف، نائن زیرو عزیز آباد میں جمع کراسکتے ہیں یا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے ای میل ایڈریس mqm@mqm.org پر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ قوم کے ہزاروں نوجوانوں کو مارا جا رہا ہے لیکن پاکستان کی عدالتوں کی جانب سے نہ تو مہاجروں کو انصاف فراہم کیاجارہا ہے اور نہ ہی عدالتیں مظالم روکنے کیلئے کوئی کردار ادا کررہی ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کی 29، مقدس شب نائن زیرو پر دوبارہ چھاپہ مارا گیااورایم کیوایم کے سینئر ترین بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ لہٰذا سینئرترین مہاجروں سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ فی الفورنائن زیرو کے فون نمبر 021-3631 3690 ، 021-3632 9900 یا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے نمبر 00 44 208 905 7300 پررابطہ کرکے اپنے رابطہ نمبرز بھی نوٹ کرادیں۔

لندن سے رابطہ کمیٹی کا کوئی بھی رکن پہلی فرصت میں ان سے رابطہ کرلے گا۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے کہاہے کہ میں اپنی والدہ خور شید بیگم ولد حافظ حاجی رحیم بخش قادریؒ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ میں مہاجروں کوان کے جائز حقوق دلانے اور انہیں ان کا جائزمقام دلانے کی جدوجہداپنی آخری سانس تک کرتارہوں گا۔

خوا ہ اس جہدوجہدکی پاداش میںمجھ پر کتنی ہی ا ذیتیں کیوںنہ ڈھائی جائیں۔ ظلم کے خلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کے نتیجے میںاگر میری موت واقع ہوگئی تومیری موت ،میری قسم کی سچائی کا ثبوت ہو گی۔ الطاف حسین نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میںرابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔