ریو ڈی جنیرو ٹینس: فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

Tennis

Tennis

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) ریو اوپن ٹینس ایونٹ مین اس و قت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ،جب تھرڈ سیڈ،فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا پہلے ہی راؤنڈ میں برازیل کے وائلڈ کارڈ پلئیر تھیاگو مونیٹرو کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

ریو ڈی جنئیرو میںجاری اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں، فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا کا مقابلہ ،مقامی کھلاڑی،تھیاگو مونیٹرو سے تھا،سب ہی ایک آسان مقابلے کی توقع کررہےتھے لیکن کورٹ میں صورتحال اس وقت بدلی جب تھیاگو نے سونگا کے خلاف ایکشن دکھانا شروع کیا۔

تھیاگو نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا ،جس کے بعد سونگا نے دوسرا سیٹ تین چھ سے تو جیتا لیکن تیسرے سیٹ میں وہ تھیاگو کے آگے جم نہ سکےاور چھ چار سے ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔