پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے ۔۔۔کیا نافذالعمل ہو سکے گا ؟

Road

Road

تحریر : ارشد کوٹگلہ
گزشتہ دنوں راقم اپنے قابل احترام دوست ملک کبیر اعوان کے ہمر ا ہ قصر جنت ہو ٹل پر گیا تو وہا ں مو جو دہ معز ز شخصیات اور سر کا ری افسر مو جو د تھے اور گفتگو میں مصروف تھے کہ تلہ گنگ شہر کی سڑ کیں تقر یبا تما م کی تما م تبا ہ ہو چکی ہیں اور آ نے جا نے والے مسا فر کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے اور چند علا قو ں میں تو سڑ کو ں کی حا لت اتنی خر اب ہو چکی ہے جہا ں سے ایمر جنسی مر یضوں کو لا تے وقت کئی مر یض تو اپنی جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں اور با ر بار منتخب نما ئند ے روڈز کی مر مت کے اعلا نا ت تو کر تے رہتے ہیں لیکن ابھی تک کو ئی عملی کا م ہو تا نظر نہیں آ رہا ہے ۔ہر الیکشن میں اس عوام کو گڈ گورننس کے لو لی پا پ دے کر ووٹ تو حا صل کر لیے جا تے ہیں بعد میں زیا دہ تر ٹینڈرز اخبارات کی زینت بننے تک محدود رہ جا تے ہیں ۔ تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ کی مختلف سڑ کو ں کا جا ئز ہ لیا جا ئے تو کھنڈرات ہی کھنڈرات نظر آ تے ہیں پیدل اور گا ڑی پر چلنے والے اشخاص کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔وزیر اعلی پر وگرام پکیا ں سڑ کا ں تے سو کھے پینڈے کا نعرہ تو لگ گیا ہے لیکن اس نعرے کے منشور اور تلہ گنگ شہر کی سڑکو ں میں زمین آ سما ن کا فرق ہے ۔ اس منشور سے تلہ گنگ کے رہا ئشیوں کو کو ئی خا ص فا ئد ہ نہیں ہو نے والاہے

کیو نکہ تلہ گنگ اور لا وہ کی سڑ کو ں کی حا لت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ جہا ں جہا ں آ پ نظر دوڑائیں گے وہا ں وہا ں کھنڈر ہی کھنڈر نظر آ ئے گا۔ شہر یو ں کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ اور لا وہ کی تما م اہم شاہرائوںکی وزیر اعلی پنجا ب پر وگرام کے تحت مر مت کروا ئی جا ئے تا کہ ہم بھی پنجا ب حکومت کے اعلا نا ت سے مستفید ہو سکیں ۔ایک شہر ی نے بتا یا ہے کہ تلہ گنگ شہر کی مین شا ہر اہ ،سر گو دھا روڈ ،تھو ہا محرم خا ن روڈ ،چکو ال روڈ ،راولپنڈ ی روڈ ،تر حدہ سے دھڑنا ل روڈ ،اکوال سے مو گلہ روڈ ،بنجر ہ سے ڈھو ک میل ،کو ٹگلہ سے چکی شاہ جی روڈ،ڈھو ک محمد گل سے کو ٹگلہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں روڈزکی حا لت خستہ ہے اور مسافروں کو سفر کر نے میں شد ید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔مسلم لیگ ن کے قا ئد میا ں محمد نواز شر یف نے دوسال قبل تلہ گنگ کے ایک تا ریخی جلسے سے خطا ب کے دوران اعلا نا ت تو بے پناہ کیے تھے لیکن ابھی تک ان اعلا نا ت کی تکمیل کر نا شا ید بھو ل چکے ہیں کہ تلہ گنگ کی عوام کو میں نے بھر ے جلسے میں تلہ گنگ ضلع سمیت دیگر منصو بو ں کی کا میا بی کی ضما نت پر اعلا ن کیے ہیں

لیکن انکو کا میا بی ملے دوسال بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک تلہ گنگ کی عوام سے کیے ہو ئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کو ئی عملی کا م نہیں کیا ۔تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ کے شہر یو ں کا کہنا ہے یہا ں کی کھنڈرات روڈز کو وزیر اعلی پنجا ب روڈز پر وگر ام پکیا ں سڑ کا ں تے سو کھے پینڈ ے کے تعمیر کروائی جا ئے۔ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے وزیر اعلی پر وگرام کے تحت تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ کے تین روڈز کی مر مت کا کام شروع کروا دیا ہے جس سے عوام کو سفر کر نے میں آ سانیا ں ہو ں گی لیکن ان روڈز کی مر مت بجا با قی حلقے کی روڈز بھی دن بد ن خستہ حا لی کا شکا ر ہو رہی ہیں وزیر اعلی پنجا ب پروگرام کے منصو بے میں شا مل کروا کر اس حلقے کی عوام کومز ید ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

Election

Election

2013کے قو می انتخا با ت کی الیکشن کمپین میں مسلم لیگ ن کے مقا می قا ئد ین اور اعلی قیا دت کی یقین دہا نی پر عوام پر امید تھی کہ ہمیں انتخا با ت کی کا میا بی کے بعد مسا ئل سے چھٹکارا دلو ائیں گے لیکن ابھی تک عوام کو ئی ریلیف حا صل نہیںکر پا ئی۔تقر یبا ایک ما ہ قبل تلہ گنگ ٹی ایم اوکی سیٹ جب خا لی ہو ئی تو اس سیٹ کے خواہشمند اپنے حا میو ں کو ساتھ لے کر سیا سی ڈیروں پر حا ضر ی دینے لگے، لیکن سیا سیو ں نے بھی اپنی جی حضوری کو برقرار رکھتے ہو ئے تما م امیدواروں کو حو صلہ دیا کہ ا پ کا کا م ہو جا ئے گا لیکن کچھ امیدواروں کو ہتک آ میز رویے کا سا منا بھی کر نا پڑا ۔لیکن تا حا ل بھی تلہ گنگ ٹی ایم او کی سیٹ خا لی پڑ ی ہے اور امیدواروں نے ما یو س ہو کر اپنی تگ ودو کو محدود کر دیا ہے۔

ٹی ایم ا ونہ ہو نے کی وجہ سے تلہ گنگ شہر گند گی کے ڈھیر بن چکے ہیں اور سا ئلین اپنے مسا ئل کی شنوائی کیلئے در در کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں ۔تلہ گنگ شہر میں گند گی سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے ڈینگی سمیت مختلف بیما ریا ں جنم لینے کا خد شہ ہے ۔تلہ گنگ شہر کی صفا ئی کیلئے کو ئی خا طر خواہ بندوبست نہیں کیاجا رہا ہے ۔ عوام پنجا ب حکو مت اور تلہ گنگ کے مقا می قا ئد ین سے سوال کرتی ہے کہ ٹی ایم او کی تعینا تی نہ کر نے کی وجو ہا ت بتا ئی جا ئے۔

کیا ایسے حا لا ت پید ا کر دئیے گئے ہیں کہ کو ئی ٹی ایم او تلہ گنگ میں تعینا ت ہو نے کیلئے تیا ر ہی نہیں ہے یا کو ئی ٹی ایم او اس قا بل ہی نہیں ہے اس سے تلہ گنگ میں تعینا ت کیا جا ئے ۔عوام کے ان سوالا ت کے جوابا ت کو ن دے گا ؟ا خر کار کسی انسا نی مخلو ق کو ہی ٹی ایم او کی سیٹ پر تعینا ت کر نا ہو گا نہ کہ کسی فر شتے کو ،تو دیر کسی با ت کی ۔تلہ گنگ شہر میں پہلے بھی صفا ئی نہ ہو نے کے برابر اور نا جا ئز تجاوزات کی بھر مار تھی جس میں اب کئی گنا ہ اضا فہ ہو چکا ہے۔

Arshad Kotgullah

Arshad Kotgullah

تحریر : ارشد کوٹگلہ