روپے کی قدر میں کمی سرمایہ کاروں کی ڈالر خریدنے میں دلچسپی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) رواں سال مئی میں کمرشل بینکوں کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز پر تھے لیکن ستمبر میں یہ ذخائر کم ہو کر 5 ارب 90 کروڑ ڈالرز پر پہنچ چکے ہیں۔

بینکنگ شعبے کے ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے خدشات کے باعث سرمایہ کار اوپن مارکیٹ سے بڑی تعداد میں ڈالر کی خریداری کر کے اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 سے 8 فی صد تک گر سکتا ہے اور اگر حکومت معاشی سہارے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گئی تو یہ شرح 12 فی صد تک بھی پہنچ سکتی ہے۔