روس اور چین تخفیفِ زر کا کھیل کھیل رہے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور چین کرنسی کی قدر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “ایسے حالات میں کہ جب امریکہ شرح سود میں اضافہ کر رہا ہے روس اور چین تخفیفِ زر کا کھیل کھیل رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے”۔

ٹرمپ کے اس بیان کا، بین الاقوامی کرنسی یونٹوں کے بارے میں امریکہ کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ سے چند روز قبل جاری ہونا مرکز توجہ بن رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات سے قبل بھی خاص طور پر چین کے بارے میں اس سے مشابہہ بیان جاری کیا تھا۔

تاہم اس کے جواب میں امریکہ کی وزارت خزانہ کی طرف سے گذشتہ سال ماہِ اپریل میں شائع کردہ کرنسی یونٹ رپورٹ میں چین کو منی ایکسچینج کا کھلاڑی قرار نہیں دیا گیا تھا۔

اس بارے میں صدر ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کے برعکس یہ فیصلہ کچھ عرصے تک چین کے ایکسچینج ریٹ میں دخل اندازی نہ کرنے اور شمالی کوریا کے بارے میں مذاکرات کو خطرے میں ڈالنے سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی بین الاقوامی کرنسی یونٹوں کے بارے نئی رپورٹ کے جمعہ کے روز شائع ہو گی۔