روس آئندہ ماہ ایس تین سو دفاعی میزائل سسٹم ایران منتقل کر دے گا: ایرانی وزیر دفاع

Iran

Iran

ایران (جیوڈیسک) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے ایران کے یوم دفاعی صنعت کے موقع پر ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں روس کے دفاعی میزائل سسٹم کی ایران منتقلی کے عمل کے بارے میں کہا ہے کہ اس سسٹم کا بیشتر حصہ ایران منتقل کیا جا چکا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس کے ایس تین سو دفاعی میزائل سسٹم کو آئندہ ماہ تک مکمل طور پر ایران منتقل کر دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے ایران کے یوم دفاعی صنعت کے موقع پر ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں روس کے دفاعی میزائل سسٹم کی ایران منتقلی کے عمل کے بارے میں کہا ہے کہ اس سسٹم کا بیشتر حصہ ایران منتقل کیا جا چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس کے اس میزائل سسٹم کی خریداری کے بعد، ایران منتقلی کے بارے میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان گفتگو کے بعد ان میزائلوں کو ایران منتقل کئے جانے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے مغربی ایران میں روسی جنگی طیاروں کی موجودگی اور ایرانی اڈوں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں روسی جنگی طیاروں کو، دمشق حکومت کی درخواست پر شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے نیز ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے دائرے میں اجازت دی گئی ہے۔