ایس جی ایم ایجوکیشن ایکسپرٹس کے زیر اہتمام تیسرا شاہ فیصل ٹائون یوتھ فیسٹیول آج شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگا

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایم جی ایجوکیشن ایکسپرٹس کے زیر اہتمام تیسرا شاہ فیصل ٹائون یوتھ فیسٹیول آج مورخہ 31 جنوری 2016ء بروز اتوار بسم اللہ لان نزد المصطفیٰ میڈیکل سینٹر شاہ فیصل کالونی نمبر 3 پر منعقد ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی شاہ فیصل کالونی کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ہونگے۔

تقریب میں شاہ فیصل کالونی کے سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد اور اسٹالز لگا ئے جائیں گے تقریب میں فلم ،ٹی وی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت فرمائیں گے۔