صحیح بخاری شریف حدیث 42

 Sahih Bukhari

Sahih Bukhari

تحریر : شاہ بانو میر

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ
قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ
قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامٍ،
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏
إِذَا أَحْسَنَ أَحَدُكُمْ إِسْلاَمَهُ، فَكُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ
وَكُلُّ سَيِّئَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِمِثْلِهَا ‏
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا
ان سے عبدالرزاق نے
انہیں معمر نے ہمام سے خبر دی
وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنا لے
( یعنی نفاق اور ریا سے پاک کر لے ) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے
اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں
اور
ہر برا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے ( جتنا کہ اس نے کیا ہے )

32باب أَحَبُّ الدِّينِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهُ
حدیث 43
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى
حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ
قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ
أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ قَالَ
‏ مَنْ هَذِهِ ‏
قَالَتْ فُلاَنَةُ‏
تَذْكُرُ مِنْ صَلاَتِهَا‏
قَالَ ‏ مَهْ
عَلَيْكُمْ بِمَا تُطِيقُونَ
فَوَاللَّهِ لاَ يَمَلُّ اللَّهُ حَتَّى تَمَلُّوا
وَكَانَ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَيْهِ مَا دَامَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ‏
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا
ان سے یحییٰ نے ہشام کے واسطے سے نقل کیا
وہ کہتے ہیں مجھے میرے باپ ( عروہ ) نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک دن ) ان کے پاس آئے
اس وقت ایک عورت میرے پاس بیٹھی تھی
آپ نے دریافت کیا یہ کون ہے ؟
میں نے عرض کیا ،فلاں عورت اور اس کی نماز ( کے اشتیاق اور پابندی ) کا ذکر کیا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھہر جاؤ ( سن لو کہ ) تم پر اتنا ہی عمل واجب ہے
جتنے عمل کی تمہارے اندر طاقت ہے
خدا کی قسم ( ثواب دینے سے ) اللہ نہیں اکتاتا
مگر تم ( عمل کرتے کرتے ) اکتا جاؤ گے
اور اللہ کو دین ( کا ) وہی عمل زیادہ پسند ہے
جس کی ہمیشہ پابندی کی جا سکے۔
( اور انسان بغیر اکتائے اسے انجام دے )

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر