ساہیوال :غیرت کےنام پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا

Sahiwal Honor Killing

Sahiwal Honor Killing

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو موت کی نیند سلادیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے67 بٹا4آر میں آصف نامی ملزم کو اپنی بہنوں کے کردار پر شک تھا۔

بدھ کی رات ملزم نے غصے میں آکر فائرنگ کردی، جس سے اس کی دو چھوٹی بہنیں فوزیہ اور ثریا جاں بحق ہوگئیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔