ساہیوال: ہڑپہ میں نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر نوجوان کو آگ لگا دی

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ہڑپہ نواحی علاقے ٹکڑا اٹھارہ کے بائیس سالہ عبدالصبور کو تین روز پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

ملزم اسے مختلف مقامات پر گھماتے رہے، جس کے بعد پاکپتن چوک میں گاڑی کے اندر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔