میں، سلمان اور عامر ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں، شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ سلمان اور عامر خان کو جب سے جانتا ہوں دونوں شروع سے ہی بہت مہربان ہیں جب کہ ہم تینوں ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں، سلمان خان اور عامر خان ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ دونوں مجھ سے بڑے فنکار ہیں اوریہ بات ہم تینوں میں سے کسی بھی پوچھی جائے تو جواب تینوں سے ہی یہی ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں ایک دوسرے کو اتنا پسند کرتے ہیں جو احترام سے بھی بڑھ کرہے۔

بالی ووڈ خان نے ماضی کی یادوں کوتازہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اداکار سلمان اورعامر شروع سے ہی بہت مہربان ثابت ہوئے ہیں جب سے میں انہیں جانتا ہوں۔ عامر خان کے حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت احترام کرنے والے شخص اورباوقارانسان بھی ہیں۔ عامر کی نئی آنے والی فلم “دنگل” کے پوسٹر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت شاندار ہے جو انہیں بہت پسند آیا۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں اتنا کام کرکے اب اس مقام پرپہنچ چکے ہیں کہ ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں جب کہ اداکار کا سلمان خان کی نئی بلاک بسٹر فلم “سلطان” کے حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم تاحال نہیں دیکھی ہے البتہ یہ سنا ضرورہے کہ فلم بہت اچھی ہے، وقت ملتے ہی دبنگ خان کی فلم ضروردیکھوں گا کیونکہ فلم میں سلمان خان نے میری تعریف کی ہے لہذا فلم دیکھنے کے بعد دبنگ سپر اسٹار کی تعریف کا شکریہ بھی ادا کروں گا۔

شا ہ رخ خان نے کہا کہ وہ اورسلمان خان کام کے بعد رات کو ہی مل پاتے ہیں جب کہ آخری ملاقات میں سلمان خان نے سائیکلنگ کی پیشکش کی جسے میں نے منع نہیں کیا کیونکہ سائیکلنگ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سپراسٹارسلمان خان کو خود سے بڑا اسٹارقراردے دیا تھا۔ اس سے قبل شاہ رخان نے سلمان خان کو بھی خود سے سینئر اداکار قرار دیا تھا۔