سلمان خان اداکاری کے بعد آواز کا جادو جگانے لگے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث مشہور ہیں تاہم اب وہ ایک بار پھر فلموں میں اپنی آواز کےذریعے مداحوں پر سحر طاری کرنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان نے اپنی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ کے لیے اپنی آواز میں گیت ’’میں ہوں تیرا ہیرو‘‘ ریکارڈ کرایا ہے جسے میوزک ڈائریکٹرامال ملک نے کمپوز کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’’کک‘‘ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا تھا۔