سردار محمد بخش خان مہر 19 دسمبر کو شاہ فیصل کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر مورخہ 19 دسمبر بروز پیر 12 بجے دن شاہ فیصل کالونی میں (پنجاب گرائونڈ) پر اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس حوالے سے محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے سنگ بنیاد کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شہر کراچی کی اسپورٹس سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔

دریں اثناء کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے شاہ فیصل کالونی کے اسپورٹس شائقین ،نوجوانوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کا شاہ فیصل کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس کے سنگ بنیاد کے تقریب میں شاندار استقبال کریں۔

شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر یہاں کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے پوار کیا یہ اسپورٹس کمپلیکس سندھ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے تحفہ ہے۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن