سرگودھا: قتل کے مقدمے میں 2 بھائیوں کو سزائے موت و جرمانہ

Session Court

Session Court

سرگودھا (جیوڈیسک) سیشن عدالت نے پلاٹ کے تنازعہ پر 2 افراد کو قتل کر دینے کے مقدمہ میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو دو بار سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جون 2013 میں سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دو سگے بھائیوں نے پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ کا چالان سیشن عدالت کو منتقل کیا تھا،الزام ثابت ہونے پر مقدمہ میں ملوث ناصر عباس اور قمر عباس کو دو دو بار سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا گیا۔