سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

Beheadings

Beheadings

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افتخار محمد ولد محمد عنایت نامی پاکستانی شہری چند ماہ قبل جدہ ایئرپورٹ پر پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسول چھپا کر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ جس پرمقامی قانون کے مطابق اس کا سر قلم کردیا گیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے اور انفرادی طور پر شدید نقصان دہ ہے اس لئے سعودی حکومت اس کی روک تھام کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک رواں سال اب تک 84 مجرموں کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔