سعودی عرب کی امریکا کو اثاثے فروخت کرنیکی دھمکی

Obama and Salman bin abdul Aziz

Obama and Salman bin abdul Aziz

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی کانگریس کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف ممکنہ قانون سازی کے خدشے پر سعودی حکومت شدید رد عمل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ ماہ دورہ واشنگٹن کے دوران اراکین کانگریس کو خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے کسی نئے قانون کے تحت امریکا میں موجود سعودی اثاثے منجمند کرنے پر غور کیا تو سعودی عرب یہ اثاثے فروخت کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

اس وقت امریکا میں سعودی عرب کے 750 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔ دوسری جانب اوباما انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس قسم کی قانون سازی سے بیرون ملک مقیم امریکیوں کو خطرات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔