سیمی فائنل، ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم آج ملائیشیا سے کھیلے گی

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم آج ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے میدان میں اُترے گی جبکہ روایتی حریف بھارت سے کبڈی کے اکھاڑے میں مقابلہ ہو گا۔

انچیون میں جاری گیمز کے ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو کڑے امتحان کا سامنا ہے۔ اس نے گروپ میچ میں بھارت کو ضرورزیر کیا لیکن سیمی فائنل میں ملائیشیا آسان حریف نہیں۔ گرین شرٹس کے فارورڈز ردھم میں ہیں، پنالٹی کارنر ایکسپرٹ عمران کے نشانے بھی خوب لگ رہے ہیں، یہ کمبی نیشن کلک کرگیا تو پھر فائنل میں جگہ یقینی۔ دوسری طرف ملائیشین ٹیم بھی کم نہیں، ایشین گیمز کےکبڈی ایونٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا ۔کس کے داؤ کامیاب ہوتے ہیں یہ میدان میں پتہ چلے گا۔

باکسنگ میں ثنااللہ 91 کلو گرام کیٹگری کا کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔ پاکستان والی بال ٹیم کا چائنیز تائپے سے نویں سے بارہویں پوزیشن کے میچ کے لیے مقابلہ ہو گا۔ آج ہونے والے ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو رگبی، ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔