سیمی فائنل مقابلے میں واحد اسپورٹس کلب کورنگی کو شکست کا سامنا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے زیر نگرانی پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں جاری کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے محمود آباد کو 2-0سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی میچ کا اسکور 16-6اور 16-9رہا ،پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے عبدالحکیم ،اعجاز احمد اور مختار نے جبکہ داتا شوٹر کی جانب سے فاروق نادر ،خالق اور اقبال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں شہباز شوٹر شیر شاہ نے میزبان واحد شوٹنگ بال کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-0سے جیت لیا میچ کا اسکور 16-14اور 16-13رہا ،سید احسان شاہ،رضوان احمد ،یار محمد ،حنیف ،ملک ناصر ،ظہور احمد اور اویس نے شاندار کھیل پیش کیا ۔سیمی فائنل مقابلے میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایسٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر ابصار احمد تھے ۔سیمی فائنل مقابلوں میں کھیلے گئے میچز کو جمیل احمد ،قمر السلام پیارے اور ریاض احمد نے سپروائز کیا ۔فائنل مقابلہ پاک پی ڈبلیو ڈی اور شہباز شوٹنگ بال شیر شاہ کے مابین کھیلا جائیگا۔