شاھ عبدالطیف بھٹائی آنے والے زائرین بنا سلنسر تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا

بھٹ شاہ (سہیل راجپوت سے ) سندھ کے معروف صوفی شاعر شاھ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر آنے والے زائرین اور علاقہ مکین بنا سلنسراور تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا، مقامی ا نتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی ، زائرین اور علاقہ مکینوںکا بالا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے معروف صوفی شاعر اور روحانی بزرگ حضرت شاھ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر روزآنہ ہزاروں عقیدت مند وزائرین جن میں خواتین ،بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں روحانی سکون اور اپنی مرادیں مانگنے بھٹ شاھ آتے ہیں مگر مقامی انتظامیہ اورپولیس کی لاپرواہی کے سبب زائرین کو شدیدذہنی ازیت کا سامناہے علاقہ مکینوں اور شہر کے باہر سے آنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ درگاہ کے اطراف کے راوستوں، تنبورہ چوک، اسٹیڈیم روڈ ، بازاراور گلی محلوں میں کمسن لڑکے بناسلنسرموٹر سائیکلوں کی ٹولیوں کی صورت میں سرے عام دوڈاتے پھرتے ہیں۔

نوجوان نسل میں ریسنگ کا جنون بھی بھڑتا جا رہا ہے بھٹ شاہ موری سے لیکر اللہ والا چوک تک ریسنگ بھی کرتے ہیں جو کہ کسی بھی بڑے حاد ثہ کا سبب بن سکتی ہے ریسنگ کے سبب مسافر راہ گیروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے بھٹ شاہ کے شہری اور زائرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی زہنی ازیت کا سبب بننے والی تیزرفتار موٹر سائیکلوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

Motorcycles

Motorcycles

Motorcycles

Motorcycles

Motorcycles

Motorcycles