شہبازشریف اور حمزہ شہباز وزیراعظم کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے

Shahbaz Sharif,

Shahbaz Sharif,

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شہباز لندن میں زیرعلاج وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، وہ منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کے بائی پاس کے موقع پر وہیں موجود رہیں گے، آپریشن کے بعد وہ وطن واپس آئیں گے۔

لندن روانگی سے قبل اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہے اور نواز شریف عوام کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے۔