راجہ شانی راجہ برادرز موٹرز جی ٹی روڈ چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں افطار دستر خوان سج گیا

Iftar Taxila

Iftar Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) راجہ عدیل عرف راجہ شانی راجہ برادرز موٹرز جی ٹی روڈ چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں افطار دسترخوان سج گیا۔

حویلی راجہ باغ حسین نذد چھاچھی محلہ سٹاپ سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے راجہ عدیل عرف راجہ شانی اینڈ برادرز کی جانب سے امسال بھی ماہ رمضان کے ساتھ ہی رمضان دسترخوان سج گیا تیس روزوں میں افطار و ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

راجہ شانی کے مطابق وہ یہ سلسلہ ہر سال اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں جبکہ میرے دیگر بھائی جو کہ بیرون ممالک ہوتے ہیں اس ضمن میں بھرپور معاونت فراہم کرتے ہیں،انھوں نے تمام روزہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ہمارے رمضان دستر خوان پر تشریف لائیں۔

راجہ شانی کے والد حاجی راج باغ حسین اپنے بیٹوں کی اس کاوش پر نہ صرف انتہائی خوش ہیں بلکہ محترم راجہ باغ حسین کا کہنا ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو ، انھوں نے کہا کہ پیدا کیا۔

انسان کو درد دل کے واسطے ورنہ اطاعت کے لئے کچ کم نہ تھے کروبیاں،راجہ برادرز موٹرز چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں مستحق لوگوں کو افطار و ڈنر کے سلسلے میں افطار دستر خوان پر لوگوں رو زجمع ہوتے ہیں جہاں دعاکے بعد افطار و ڈنر کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

اس موقع پر راجہ شانی کے دوست احباب بھی موجود ہوتے ہیں معروف ایڈووکیٹ طاہر محمود راجہ افطار دستر خوان میں حسب سابق حاضری ضرور لگواتے ہیں بلکہ خود روزہ داروں کی تواضع کے لئے پیش پیش نظر آتے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038