شریف فیملی کیخلاف ثبوتوں کی تلاش، نیب کی خصوصی ٹیم لندن پہنچ گئی

NAB

NAB

لاہور (جیوڈیسک) نیب کی خصوصی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے لندن پہنچ گئی۔ نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقات کرے گی۔

ٹیم لندن بھیجنے سے پہلے نیب نے برطانوی حکام کو خط لکھ کر تحقیقات میں تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف زیرسماعت کرپشن کیسز میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

اس سے پہلے نیب نے لندن سے پاکستان پہنچنے پر نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا تھا۔