شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات، تاریخی فیصلے پر مبارکباد دی

Sheikh Rashid and Imran Khan

Sheikh Rashid and Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) شیخ رشید نے عمران خان کیساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

سپریم کورٹ کے پاناما فیصلے کے بعد شیخ رشید کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات، تاریخی فیصلے پر عمران خان کو مبارکباد دی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انہیں پاناما کیس کے فیصلے پر مبارکباد دی، شیخ رشید نے عمران خان کیساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی ہے جس میں شیخ رشید اور عمران خان دونوں ہاتھ ہوا میں بلند کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا “گون نواز گون”، انہوں نے کہا اگلا وزیراعظم 5 سال کیلئے ہوگا۔