شیخوپورہ کی خبریں 10/11/2016

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) نواحی گائوں باھڑیانوالامیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹرنسفارمر جل گیا جس پر گائوں کے معززین رانافور مین ۔رانا ظفر اقبا ل۔ رانا مو ن خان۔رانا محمد حسین۔رائے سعید۔رانا عدنان۔ رانا قیصر۔رانا نوید اقبال اور خادم لہری نے ایس ڈی او کھاریانوالا کو درخواست دی جس پر ایس ڈی او واپڈا نعیم احسن کنگرہ نے مو قعہ پر احکامات جاری کیے اور اسی وجہ سے چند گھنٹوں میں نیا ٹرانسفار مر لگا کر بجلی بحال کر دی اس مو قع پر گا ئوں کے باسیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی اور گائوں کے باسیوں نے ایس ڈی او نعیم احسن زندہ باد کے نعرے لگائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (راناطاہراقبال سے) شیخو پورہ بائی پاس پر آرٹی اے سیکریٹر ی ملک محمد طاہر اعوان ،ایم ڈی شیخو پورہ احمد سعید،ایکسائز انسپکٹرحامد خان ،یونس کمبوہ اور ان اداروں کی مکمل ٹیم نے بائی پاس پر ناکہ لگاکرگاڑیوں کے روٹ۔ٹوکن۔اور غیر قانونی نمبر پلیٹ اتروا کرمو قعہ پر جر مانے کیے اور مو قعہ پر احکامات جاری کیے اس مو قعہ پر آرٹی اے سیکریٹر ی ملک محمد طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں لا قانونیت کی کوئی گنجائش نہیں ساری عوام کو قانون کے دائرے میں آنا ہو گا قو میں وہی تر قی کر تی ہیں جو قانون کی پاسداری کرتی ہیں آرٹی اے سیکریٹر ی ملک محمد طاہر ، ایکسائز انسپکٹر حامد خان اور یو نس کمبوہ نے مو قع پر ہی بلا تفریق احکامات جاری کیے۔