شیخوپورہ :رشتے کے تنازع پر گھر کو آگ لگا دی گئی

Home Fire

Home Fire

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کےمحلہ صدیق آبادمیں رشتے کے تنازع پر گھر کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 3 افراد جھلس گئے

، جھلسنے والوں میں سسر اور اس کے 2 داماد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق آباد کے رہائشی شیخ پرویز کا 2 دامادوں کے ساتھ رشتے پر تنازع چل رہا تھا۔

سگے بھائی اور دونوں داماد تیسرے بھائی کیلئے بھی رشتہ مانگ رہے تھے، انکار پر دونوں دامادوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔