شیخوپورہ میں ٹیکسی ڈرائیور کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں انسانی جان کی قیمت صرف 200 روپے رہ گئی۔ کرایہ مانگنے پر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔

ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں دلہا، اس کے والد، چچا کے خلاف درج کر لیا گیا، شیخوپورہ ٹیکسی ڈرائیور افتخار کو ہفتے کی صبح محلہ رحمان پورہ کے رہائشی نصر اللہ نے اپنے بیٹے کی بارات کیلئے افتخار کی ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی اور لاہور بارات لیکر چلے گئے۔

بارات واپسی پر دلہا کے باپ نصراللہ نے ڈرائیور کو دو سو کرایہ کم دیا تو ٹیکسی ڈرائیور افتخار نے اصرار کیا کہ کرایہ دو سو روپے کم ہے جس پر دلہا اوراسکا والد طیش میں آگئے کہ رشتہ داروں کے سامنے پیسوں کا تقاضا کیوں کیا دونوں باپ بیٹا اور باراتیوں نے ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کیا اور اس کا گلا دبا کر جان سے مار دیا تھا۔