سائبیریا میں روس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

Russia Helicopters Destroyed

Russia Helicopters Destroyed

سائبیریا (جیوڈیسک) مشرقی سائبیریا میں روس کا مال بردار ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق مال بردار ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر 25 مزدوروں کو کراسنویارک کے علاقے اگارکا سے دور دراز کے علاقے وینکور کی آئل اینڈ گیس فیلڈ پر لے جانے کے لئے اڑا لیکن دریائے ینیسی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔