سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ کی جانب سے دربار ھال میں ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس

Badin AIDS Control Programme

Badin AIDS Control Programme

بدین (عمران عباس) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے دربار ھال میں ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین ون ڈاکٹر علی نواز بھوت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پرووینشنل پروگرام مینجر ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کے اہم اضلاع میں ایڈز کے خلاف اور اس پر کنٹرول کرنے کے لیئے حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی جانب سے بہت جلد سینٹرز قائم کیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کراچی، لاڑکانہ میں ایڈز کے علاج کے سینٹرز موجود ہیں جہاں پر ایڈز کے مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے ،اور اس وقت سندھ بھر میں بہت سے افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ، یہ مرض ایک سے دوسرے افراد میں با ٓآسانی منتقل ہوجاتا ہے جس کے مین اسباب استعمال کی ہوئی انجیشکن ، نائی کی دکان پر استعمال کیا ہوا بلیڈ، جسمانی تعلقات، خون کی منتقلی اور کچھ دیگر وجوہات ہیں جس کے باعث یہ بیماری آسانی سے پھیل جاتی ہے اور ہمیں اس بیماری کےخلاف جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سروے کے مطابق اس وقت سندھ میں چالیس ہزارسے زائد مریض اس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں جبکہ دس ہزار افراد کی نشاندھی ہوچکی ہے اور ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹر محمد یونس نے مزید کہا کہ اس بیماری کا علاج ممکن ہے اور یہ بیماری بھی دیگر بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے اگر اس کا علاج بروقت شروع نہیں کیا گیا تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے لیکن اگر اس کا علاج شروع کردیا جائے تو انسان بچ جاتا ہے۔

لوگوں تک رسائی کے لیئے انہوں نے بدین پریس کلب میں صحافیوں کوبھی بریفنگ دی اور کہا کہ میڈیا ہماری تیسری آنکھ ہے جس کا سارا دن عام لوگوں سے ملنا جلنا رہتا ہے اس لیئے اس بیماری کو روکنے کے لیئے ہمارا ساتھ دیں اور لوگوں تک میڈیا کے ذریعی یہ بات پہنچائیںکہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اوراس بیماری کو دوسروں تک منتقل ہونے سے بچائیں۔۔