سندھ و بلوچستان کے ڈویژن کے مسئولین کی دو روزہ ورکشاپ کراچی میں منعقد ہوگی

ISO Pakistan

ISO Pakistan

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔

مرکزی نائب صدر نے بتایا کہ سندھ و بلوچستان کے تمام ڈویژن کے ذمہ داران کی تربیتی ،فکری اور علمی سالانہ ورکشاپ کراچی میں 18,19جنوری کو منعقد ہوگی جس میں درجنوںمسئولین شریک ہونگے۔

مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے بتایا کہ پنجاب و خیبر پختونخواء کے مسئولین ورکشاپ بعنوان احیائے اقدار اسلامی میں درجنوں مسئولین نے شرکت کی ورکشاپ آئی ایس او کے کارکنان کے لئے رشد و ہدایت کا سبب بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد علم و دانش کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔اجلاس میں بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کے موقع پر رابطہ و تشہیراتی مہم کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا کہ انقلاب اسلامی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور سمیت ملک کے اہم ڈویژن میں سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں مرکزی مسئولین شریک ہونگے۔