سندھ میں کپاس کی چنائی کا سیزن شروع

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) سازگار موسم کے باعث سندھ میں کپاس کی آمد کا دور شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث ٹھٹھہ، بدین، روہڑی، سانگھڑ میں کپاس کی چنائی شروع بھی ہو چکی ہے۔

رواں سیزن میں کپاس کا پہلا سودا 200 بیلز کا ہوا جبکہ اس کی فی من قیمت 5 ہزار 800 روپے طے پائی۔ نئی کپاس کی آمد کے ساتھ ہی جننگ فیکٹریوں کو لگے تالے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ کاٹن جنرز فارم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق شہداد پور ڈسٹرک سانگھڑ میں ایک جننگ فیکڑی نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں 50 لاکھ بیلز کی کم پیداوار کے باعث معاشی ترقی کی شرح اعشاریہ 5 فیصد تک متاثر ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بجٹ 17-2016ء میں کسانوں کے لئے کئی مراعات کا اعلان کیا ہے تاکہ کپاس اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔