17 ویں سندھ گیمز کے لئے کراچی ڈویژن ویٹ لفٹنگ کا دستہ تیار

Karachi Weght Lifting Team Sindh Games

Karachi Weght Lifting Team Sindh Games

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 17ویں سندھ گیمز کے لئے کراچی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز نفیس ینگ اسٹار ویٹ لفٹنگ کلب گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 کورنگی نمبر 4 میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے 6 اضلاع کے ویٹ لفٹروں نے شرکت کی سخت مقابلے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے6رکنی کراچی ڈویژن ویٹ لفٹنگ ٹیم کا انتخاب کیا۔

کھلاڑیوں میں محمد فاروق ،نعیم رشید ،سلمان نظامی ،گیبرئیل جون،لال محمد ،ایلون جون شامل ہیں جبکہ ٹیم منیجر نفیس احمد ہونگے ۔ویٹ لفٹنگ ٹرائلز سلیکشن کمیٹی میں سیکریٹری سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن محمد نفیس ،سیکریٹری کراچی محمد راشد اور نیشنل ریفری محمد عامر شامل تھے۔