سندھ گورنمٹ نے فلم مالک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

Maalik

Maalik

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی فلم ’مالک‘ سے وزیراعلٰی کا لفظ نکالنے کاحکم دیتے ہوئے سندھ سینسربورڈ نے فلم ڈائریکٹرعاشرعظیم کو خط لکھ کر فلم پرپہلے پابندی لگائی پھر کچھ دیرمیں فیصلہ واپس لیا دہشتگردی اور کرپشن پر بنائی گئی فلم سندھ حکومت کو زیادہ پسند نہ آئی، سندھ سینسربورڈ نے فلم کے ڈائریکٹرعاشرعظیم کوخط لکھ دیا۔

عاشر عظیم نے بتایا کہ سندھ سینسربورڈ نے ہدایت کی کہ فلم میں جہاں جہاں وزیراعلٰی کالفظ آیا ہے وہاں بیپ لگادیں۔ فلم ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ تین ہفتےفلم چلنےکےبعدانہیں خط لکھ کربتایا گیا کہ فلم پرپابندی لگائی جارہی ہے۔

اے آروائی نیوز پرخبرچلنے کے بعد سندھ سینسربورڈ نےفلم پرپابندی کافیصلہ واپس لے لیا جس کی عاشرعظیم نے بھی تصدیق کردی۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر عاشرعظیم کے مطابق فلم مالک کی کہانی سیاست کے گرد گھومتی ہے اس فلم کا ایک ایک سین پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے۔