سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلباء کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام پرواگرام

Sindh Medical College Karachi

Sindh Medical College Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلباء کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی) کے زیر اہتمام سی ایم ای پرواگرام”Healthy Bones Healthy Body”مورخہ 28 دسمبر 2016ء بروز بدھ صبح 9 بجے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے خواجہ معین الدین لیکچر ہال میں منعقد ہو گا۔

تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر لبنیٰ بیگ ہونگی تقریب سے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی پروفیسر طارق رفیع ،ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع ،ایس ایم سی لمنائی پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد ،ڈاکٹر راحت ناز ،پروفیسر سعید منہاس،پرفیسر طیب عاصم، پروفیسر تزئین فاطمہ منیم ،ڈاکٹر جاوید ارشد پروفیسر سمیر قریشی خطاب کرینگے ۔سی ایم ای پروگرام میں انسانی صحت اور امراض سے متعلق جدید طبی معلومات فراہم کئے جائیں گے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر