پولیو کمیٹی کی جانب سے پولیو سٹاف کیلئے کنٹینر عطیہ کرنا قابل ستائش عمل ہے۔ مخدوم بشارت

EDO HEALTH ROTARY CLUB POLIO

EDO HEALTH ROTARY CLUB POLIO

رحیم یار خان : ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین نے کوٹ سبزل چیک پوسٹ پر پولیو ورکرز اور سکیورٹی اداروں کے عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پنجاب بارڈر پر روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کی جانب سے پولیو سٹاف کیلئے کنٹینرعطیہ کرناایک قابل ستائش اور نیک عمل ہے جس کی وجہ سے اس جگہ روزانہ لگ بھگ600 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے کہا کہ بیرون ممالک سفری پابندیوں سے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ وطن عزیز سے اس موذی مرض کاجلد ازجلد خاتمہ کیا جائے ۔گزشتہ سال پولیو وائرس میں 84فیصد کمی محکمہ صحت، پولیو ورکرز ، سکیور ٹی اداروں کی محنت اور سماجی اداروں کی جانب سے مسلسل آگاہی مہموں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

ان اداروں کی مربوط کوششوں ،سیاسی و مذہبی، سول سوسائٹی ،والدین اور اساتذہ کے بھر پور تعاون کے ساتھ انسدا د پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوںکوپولیو ویکسین کے دو قطرے پلاناجاری رکھا جائے تو رواں سال اس کا وائرس ختم اور بچے زندگی بھر کیلئے معذور ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

تقریب میںای ڈی او ہیلتھ مخدوم بشارت نے روٹری کلب کی طرف پولیس اور ورکرزمیں پولیو شرٹس،سٹوری بکس ،کیپس و دیگر تحائف تقسیم کئے ۔اس موقع پرمرزا ذوالفقار بیگ ، غلام ےٰسین ،محمدعارف،محمدجاوید،لیاقت گیلانی،زاہد اقبال، محمد سلیم،مہرحسین، محمد معصوم ،ثناء جان، زاہد حسین،بلال احمد و دیگر موجود تھے۔

EDO HEALTH ROTARY CLUB POLIO

EDO HEALTH ROTARY CLUB POLIO

EDO HEALTH ROTARY CLUB POLIO

EDO HEALTH ROTARY CLUB POLIO

فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com