سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ، سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدین میں ایسے اے آر اوز، آر اوز،پریذائیڈنگ افسران تبدیل ہوں گے جن کے خلاف شکایات ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مرحلوں کے مکمل ہونے کے بعد سانگھڑ میں انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدین میں ایسے اے آر اوز،آر اوز،پرییذائڈنگ افسران تبدیل ہوں گے جن کے خلاف شکایات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سانگھڑ میں تعینات آرمی کی دو کمپنیاں، رینجرز اور پولیس اہلکار اب بدین میں فرائض ادا کریں گے، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تھرپارکراور میرپور خاص میں پولنگ اسٹیشن 2013 کے انتخابات والے ہی بنائے جائیں اور تمام متعلقہ ڈی آر اوز شکایات دو روز کے اندر دور کریں۔