سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف تقریب

Drug

Drug

تحریر : محمد مظہر رشید چوہدری
پاکستان میں منشیات کی پیداوار میں اس وقت اضافہ ہوا جب1980میں روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو افغان مہاجرین جو بہت بڑی تعداد میں پاکستان آئے تھے وہ اپنے ساتھ پوست کا پودا لائے جو کہ افیون بنانے میں استعمال ہوتا ہے اس کی کئی ایک اقسام ہیں یہ پودا سجاوٹ کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا اس کے بیج کو خشخاش کہتے ہیں جو کہ ادویات وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے دنیا بھر میں نوے فیصد ہیروئن افغانستان میں تیار ہوتی ہے مختلف ممالک بشمول پاکستان نے انتہائی سختی سے پوست کی کاشت کو ختم کرنے میںبڑی کامیابی حاصل کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود منشیات کی مختلف اقسام کا استعمال ہمارے لیے لمحہ فکریہ بنا ہوا ہے1980کی دہائی میںپوست کی پیداوار اس کے کاروبار میں بہت سے لوگوں نے اپناہاتھ آگے بڑھایا اور راتوں رات مال دار بن گئے انہوں نے خاص طور پر ہمارے ملک کے نوجوانوں کو اس برُی عادت میں مبتلا کیا ان سے جوانی کھینچ لی ایسے لوگوں نے ان کی زندگیاں اورخاندان برباد کر کے رکھ دیے افسوس جو اس کے عادی ہو گئے وہ اس نوبت پر پہنچ گئے کہ انہیںزندگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔

منشیات نہ صرف پھیپھڑوں ،گردوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ ایڈز اور HIVکے مرض کا بھی باعث بنتی ہے جو کہ لاعلاج ہے منشیات کا استعمال کرنے والے لوگ اپنی زندگی برباد کرنے کے ساتھ اپنے پورے گھرانے کی زندگی کو بھی اجیرن بنا دیتے ہیں اوکاڑہ میں بھی بعض جگہوں پرایسی حالت دیکھنے کو ملتی ہے اوور ہیڈ برج، ریلوے لائن ،قبرستانوںکے آس پاس منشیات کے عادی افراد سرنجوں اور پائوڈر کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں اسی تمام صورت حال کو دیکھتے ہوئے 1999میں اوکاڑہ شہر میں منشیات کے خلاف آگاہی دینے کے لیے ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی جس کے روح رواں محمد مظہر رشید چوہدری اور مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ہیں اس تنظیم کا نام موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز “ماڈا”رکھا گیا گزشتہ کئی برسوں سے منشیات کے خلاف آگاہی لیکچرز ،واک،سیمینار کا اہتمام کرنا اس تنظیم کا خاصہ رہاہے گزشتہ دنوںقومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز “ماڈا”رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ،ضلع بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو شیلڈز ،گولڈمیڈلز،گفٹس دیے گئے ، معروف سماجی شخصیت انجینئر محمد اعظم بھٹی ، کالج ہذا کے پرنسپل ظفر علی ٹیپو ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایاز گُل ،ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ انچارج ظفر اقبال ،معروف کمپیئر پروفیسرریاض خان ،ایف ایم ریڈیوکے میزبان وسماجی شخصیت ندیم مقصود سید،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی دینے والی تنظیم “ماڈا”رجسٹرڈ کی کارکردگی انتہائی قابل تعریف ہے ، منشیات کسی بھی معاشرے کا ناسور ہے منشیات کے استعمال سے پاکستان میں 35ملین افراد براہ راست متاثر ہو رہے ہیں جبکہ 5ملین افراد چرس یا حشیش جیسے خطرناک قسم کا نشہ استعمال کرتے ہیں۔

ہم منشیات کے خلاف جہاد میں(ماڈا) اوکاڑہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دین اسلام کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب بھی منشیات کے استعمال کی ممانعت کرتے ہیں کیونکہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ ڈی ایس پی صدر کامران ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کررہی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کے خصوصی احکامات کے پیش نظر گزشتہ پانچ ماہ میں ایک ہزار سے زائد منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جبکہ چار کلو سے زائد ہیروئن ،بیس سے زائدچالوشراب کی بھٹیاں اور چرس کی بھاری مقداربھی پکڑی گئی اور ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ۔ قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز “ماڈا”رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے ہال میں منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت انجینئر محمد اعظم بھٹی تھے مہمانان اعزاز میں کالج ہذا کے پرنسپل ظفر علی ٹیپو ،ڈی ایس پی صدر کامران ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایاز گل ،ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ انچارج ظفر اقبال ،معروف کمپیئر پروفیسرریاض خان ،ایف ایم ریڈیوکے میزبان وسماجی شخصیت ندیم مقصود سید ،معروف سماجی ورکر و سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،چیف آرگنائزر “ماڈا” وصدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہررشید چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اقبال ڈھلوں،معروف عالم دین ممبر امن کمیٹی مولانا ظفر قمر لکھوی،پی آر ٹو ڈی پی او خالدمحمود،اسسٹنٹ علی اکبر،انفارمیشن آفس کے وسیم طارق چوہدری سمیت ضلع بھر کے پریس کلب کے صدور و جنرل سیکرٹری ،ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے ہونہار طالب علم مستقیم ساجد،حمزہ،حیدر علی کو انکی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی پر میڈلز دیے گئے جبکہ شیلڈز ،گولڈمیڈلزحاصل کرنے والوں میں انجینئر محمد اعظم بھٹی ،حسن اسد علوی ڈی پی او ، ظفرعلی ٹپپو پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ،ظفر اقبال چوہدری ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو 1122،خورشید جیلانی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ،سید شفقت گیلانی صدر آر یو جے پاکستان ،عابد حسین مغل جنرل سیکرٹر ی آر یو جے پنجاب،ریحانہ شاہد سب انسپکٹر پولیس،شمیم طارق پولیس شکایت سیل،ندیم احمد میڈیا سیل پولیس،علی اکبر اسسٹنٹ پی آر ٹو ڈی پی او،محمد خالد محمود پی آر ٹو ڈی پی او،اشتیاق چوہان سیکورٹی انسپکٹر،محمدعارف جج سوشل و یلفیئر آفیسر،اشتیاق احمد خان میڈیکل و یلفیئر آفیسر،مسزانیلا طارق پرنسپل ڈس ابیلٹیز تھری ریمینگ سکول،خیام اصغر چوہان انسپکٹر موٹروے پولیس،محمد وسیم طارق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ،شہباز ساجد سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب ،منیر چوہدری چیئرمین اوکاڑہ پریس کلب،ذوالفقارعلی اٹھوال نمائندہ پی ٹی وی ،مس نیرہ سلطانہ سینئر ٹیچر گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ،عرفان نوید غوری صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑ ہ،نیازاحمد جھکڑ صدر آر یو جے ضلع اوکاڑہ،رائے امداد علی تبسم تحصیل صدر آر یو جے ضلع اوکاڑہ،احتشام جمیل شامی شاعر/کالم نویس،غلام مصطفی مغل جی کمپیوٹرآرٹسٹ ،اصغر مغل معروف خطاط،سرفراز خاں فوٹو گرافراوکاڑہ پریس کلب ،ندیم مقصود سید سماجی ورکر و میزبان ایف ایم 90&92، اصغر علی بھٹی ایف ایم 90&92 ،پروفیسرریاض خان معروف ٹی وی /ریڈیو کمپیئر ، پروفیسرنذر حسین چوہدری ،پروفیسرخالد جاوید مترو ،پروفیسرکاشف مجید،رانا نعمان خاں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ،محمد عاشق ممبر ماڈا،عرفان اعجاز چوہدری ممبر ماڈا،صفدر رضا ممبر ماڈا،شفیق الرحمان شیخ سابق جنرل سیکرٹری اوکاڑہ پریس کلب ،ڈاکٹر نیاز احمد چوہدری صحافی اوکاڑہ کینٹ،چوہدری سہیل اعجاز سماجی ورکر ممبر ماڈا ،محمد عباس سوشل ویلفیئر آفس ،ایاز گل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ،محمدآصف ضلعی بیت المال، ارفع رشید +آئرہ رشید ویلکم چائلڈز،میاں خادم حسین کمیانہ ضلعی چیئرمین آر یو جے،عمران زاہد کھوکھر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ،ملک فیصل جاوید ڈویثرنل نائب صدرآر یو جے ،رانا محمد مشتاق تحصیل صدر آریوجے رینالہ،محمد اصغر قادری صدر پریس کلب چوچک،محمد اشفاق چوہدری صدر دیپالپور چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس،میاں بلال فریدی تحصیل صدر دیپالپور،آصف نوازخان جنرل سیکرٹری آر یو جے،میاں محمد عمران ڈویثرنل سینئر نائب صدر آر یو جے،جمیل اشرف چوہان چیئرمین آر یو جے دیپالپور،چوہدری سجاد حسین صدر الیکٹرانک میڈیا حجرہ شاہ مقیم ،سردار آصف جاوید صدر راجووال پریس کلب ،رائے خالد سرور کھرل ڈویژنل جنرل سیکرٹری آر یو جے،مہر محمد سلیم صدر گوگیرہ پریس کلب ،صابر مغل سینئرصحافی و کالم نگار،افضل کمیانہ محکمہ صحت ،عبدالستار صحافی ،ملک محمد عطا صحافی ،شیخ گلفام علی قادری صحافی ، پروفیسر سلیم چوہدری ،پروفیسر رشید ،پروفیسر حامد ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اقبال ڈھلوں شامل تھے ۔پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ کی وجہ گھریلو ناچاقی،بے روزگاری اور بچوں پر نگرانی کانہ ہونا ہے آجکل سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی دلچسپی نے بچوں کو بڑوں کی ہدایات اور تربیت سے بیگانہ کردیا ہے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 110ٹن ہیروئن اورمارفین افغانستان کے راستے آتی ہے سیمینار کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور امن ومان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہررشید چوہدری
03336963372