سماجی کارکن جبران ناصر کو پولیس نے حراست میں لے لیا

Jibran Nasir

Jibran Nasir

کراچی (جیوڈیسک) سماجی کارکن جبران ناصر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جبران ناصر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’میرے کپڑے پھاڑ کر گھسیٹ کر لے جایا جا رہا ہے‘۔

اطلاعات کے مطابق جبران ناصرکو فریئر تھانے میں رکھا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں جبران ناصر نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب پیش آیا۔

جبران ناصر نے کہا کہ ’مجھے روک کر تھپڑ مارا گیا اور تشدد کیا گیا، اگرمیں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو مقدمہ درج کیا جائے‘۔

گرفتاری کے بعد پولیس موبائل کے اندر بنائی گئی وڈیو میں جبران ناصر نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔

خیال رہے کہ جبران ناصر این اے 247 سے امیدوار ہونے کے علاوہ نقیب اللہ قتل کیس میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔