بعض سبزيوں کے خواص

Vegetables

Vegetables

آجکل تجربہ کاراَطباء اَپنے مریضوں کو اُن کے مزاج کے موافق سبزیاں تجویز کرتے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ وہ اطباء خواص سے سبزیوں کے واقف ہیں اسلئے چند سبزیوں کے خواص درج ذیل ہیں تاکہ واضح ہو سکے کہ دانشمندانِ اسلام و قرآن ان خواص سے ناواقف نہ تھے۔

پیاز:۔ پیاز کھاوٴ ، یہ منہ کو پاک کرتی ہے، مسوڑھوں کو مضبوط۔ آبِ کمر (منی) کو زیادہ ، طاقت ِ مجامعت کو بڑھاتی ہے۔ پیاز مُنہ کو خوشبودار۔ کمر کو محکم۔ چہرہ کو حُسن بخشتی ہے۔ یہ درد اور مرض کو دفع کرتی ہے۔ پٹھوں کو مضبوط، طاقتِ رفتار کو زیادہ اور بخار کو دور کرتی ہے۔ پیا‍ز کو ہمشیہ دوپہرے کے کھانے میں کھانا چاہئے۔ صبح اور رات کے وقت کھانا نقصان دہ ہے۔ پیاز زنبور یعنی بِھڑ بہ الفاظ دیگر۔

Fresh Onions

Fresh Onions

”مچھر اور مکھی کے کاٹ لینے پر، لگانے پر بہت مفید ہے۔ پیاز اگر سِرکے میں تر کرکے ناک میں ڈالیں تو نکسیر رُک جاتی ہے۔ پیاز کی زمانہء حاضرہ کے اطباء نے بھی بے انتہاء تعریف کی ہے۔ اور اب تو پیاز تقریباً جُزوغذا بَن گئی ہے۔

سِیر(لہسن):لہسن کھاوٴ مگر فوراً مسجد میں نہ جاوٴ (حدیث رسول) لہسن کھا کر مسجد کی طرف شاید جانے سے شاید اس غرض سے منع فرمایا گیا ہے کہ اِس کی بو، مسلمانوں کیلئے آزار کا باعث نہ ہو۔ لہسن ستر بیماریوں کو دوا ہے۔ دورِ حاضرہ کے اطباء اِسکی بڑی تعریف کی ہے۔ بلڈ پریشر کا دافع ہے ۔ قلب کیلئے بیحد مفید ہے۔

Eggplant

Eggplant

بادنجان (بینگن):۔ بینگن کھاوٴ، درد میں مفید ہے۔خود درد کا سبب نہیں بنتا۔ تِلی کے مرض میں سود مند ہے۔ معدہ کو قوت دیتا ہے۔ رگوں کو نرم کرتا ہے۔ سِرکہ میں ملا کرکھانے سے پیشاب زیادہ آتا ہے۔

ترب (مولی):مولی کھاوٴ بہت مفید ہے۔ اِسکے پتے، بادی کو دور کرتے ہیں۔ غذا کو ہضم کرتی ہے ۔ اسکے ریشے بلغم کو دور کرتے ہیں۔ مولی پیشاب آور ہے۔

کدو:۔ کدو ، عقل و دماغ کو بڑھاتا ہے اور دردِ قولنج کے واسطے مفید ہے۔ یرقان کو بھی فائدہ دیتا ہے۔

کاسنی:۔ کاسنی بڑی مفید سبزی ہے۔ آبِ کمر(منی) کو زیادہ اور نسل میں افزائش کرتی ہے۔ مولود کو خوبصورت بناتی ہے۔ مختلف امراض میں سود مند ہے۔ دردِ قولنج کو دور کرتی ہے۔ یرقان کو بھی ختم کرتی ہے۔