سوناکشی اور رنویرسنگھ کی فلم لٹیرا کا نیا گانا اور ڈائیلاگ پروموز جاری

Movies Lootera

Movies Lootera

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا اور بینڈ باجا بارات سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار رنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم لٹیرا کا نیا گانا اور ڈائیلاگ پروموز جاری کردئیے گئے۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ شکایتیں کے بولوں پر مبنی اس گانے کو موہن کنن اور خود امیتابھ بھٹا چاریہ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کی ویڈیو میں رنویر اور سوناکشی ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔ دوسری جانب جاری کیے گئے ڈائیلاگ پروموز میں ایک طرف رنویر کی پہچان پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ورون شریواستو کا اصل نام کیا ہے۔

کسی کو نہیں معلوم، کبھی وہنرائن موریا ہوتا ہے کبھی موہن داس تو دوسری طرف سوناکشی کا دل توڑنے کی بات کافی اچھی لڑکی ہے، جاتے جاتے تمہیں اس کا دل توڑنا پڑے گا کی جارہی ہے۔ فلم اڑان سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کے ساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل، انوراگ کیشپ اور مدھو مانٹینا نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس فلم کا اسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی آئیر کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے جس میں رنویر سوناکشی سنہا کے ساتھ پہلی بار رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ فلم لٹیرا میں 1950 کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیروہیروئن اپنے والدین کی مرضی کے خلاف بھاگ کر شادی کرتے ہیں جو تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم لٹیرا بالاجی موشن پکچرز اور فینٹم فلمز کے تحت رواں سال 5 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔