جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین نمبر ون ٹیسٹ باؤلر بن گئے

Dale Steyn

Dale Steyn

دبئی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں 204 رنز کی جیت کا انعام ڈیل سٹین کو مل گیا۔

میچ کی دوسری اننگز میں 33 رنز کے عوض پانچ شکار کرنے والے ڈیل سٹین نمبر ون باؤلر بن گئے۔

نمبر ٹو جیمز اینڈرسن اور تھری روی چندرن اشوین کو ایک ایک درجے کی تنزلی کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

پاکستان کے یاسر شاہ کی چھٹی پوزیشن برقرا رہی۔ بیٹنگ میں سٹیو سمتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔