جنوبی سوڈان میں انسانی گوشت کھلانے کے واقعات کا انکشاف

South Sudan Solder

South Sudan Solder

جوبا (جیوڈیسک) نائیجریا کے سابق صدر کی سربراہی میں قائم کئے گئے افریقین یونین کے کمیشن کے مطابق جنوبی سوڈان میں دونوں جانب سے تشدد کیا گیا۔ بے رحمانہ انداز میں قتل، عورتوں کے اغواء اور جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے جن میں زیادہ تر عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو لڑائی میں شامل نہیں تھے۔

کمیشن کے مطابق جنگی جرائم زیادہ تر جوبا، بور، بنیتو اور ملاکل کے قصبوں میں کئے گئے جو لڑائی کا مرکز رہے ہیں۔ دارالحکومت جوبا میں کئی عینی شاہدین نے کمیشن کو بتایا کے جنگی جرائم کے مرتکب افراد نے کچھ لوگوں کو کچھ دیر پہلے قتل ہونے والے لوگوں کا خون پلایا اور انسانی گوشت کھانے پر مجبور کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ان افراد نے مرنے والے لوگوں کا خون نکالا اور ایک قبیلے کے لوگوں کو پینے پر مجبور کیا اور جلا ہوا انسانی گوشت کھلایا۔ کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی حمایت یافتہ افریقی عدالت اس تشدد کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔