کھیلوں کے ذریعے دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے، میانداد

Miandad

Miandad

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل گیمزکے لئے جاوید میانداد نے مشعل روشن کر دی ہے اور کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے ملک سے دہشت گردی ختم کی جا سکتی ہے۔

اسلام آبادمیں مشعل روشن کرنے کے موقع پر جاوید میاں دادنے کہاکہ اس اعزاز پروہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔