سری لنکا نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی میزبانی کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی

Pakistan and Sri-lanka

Pakistan and Sri-lanka

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھاتے ہوئے رواں برس ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ یو اے ای میں اخراجات زیادہ ہونے کے سبب پی سی بی متبادل وینیوز کا سوچ رہا ہے، اکتوبر میں ویسٹ انڈیز سے سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے ایک ویب سائٹ سے بات چیت میں سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہاکہ پاک، ویسٹ انڈیز سیریز کے انعقادکا معاملہ ہماری حالیہ میٹنگ میں بھی زیر غور آچکا ہے، بورڈکے صدر نے اس کا ذکر کیا لیکن وہ زیادہ تفصیلی نہیں تھا، ہم اس حوالے سے پاکستانی بورڈ حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں

ہمیں سیریز کی میزبانی کر کے خوشی ہوگی۔ یاد رہے کہ سری لنکا میں اکتوبر، نومبر میں مون سون کا دوسرا دورہوتا اورتیز بارشیں ہوتی ہیں، صرف کولمبو میں اس ماہ میں اوسط 369 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوتی ہے، ایسے میں سیریز کے میچز موسم سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔