قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے الطاف حسین کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

Altaf Hussain

Altaf Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ روز پاک فوج سےمتعلق دیئے گئے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس روحیل اصغر کی سربراہی میں ہوا جس میں چیرمین کمیٹی سمیت دیگر ارکان نے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف زبانی مذمتی قرارداد منظور کی جب کہ اس موقع پر چیرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد کا بیان قابل مذمت ہے انہیں موجود حالات میں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا تاہم بیان پر معافی بھی خوش آئند ہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قراردادیں لانے کے لیے یہ مناسب فورم نہیں جب کہ اس موقع پر سیکریٹری دفاع عالم خٹک کا کہنا تھا کہ فوجی قیادت پر بیان بازی سےمتعلق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان ہی وزارت دفاع کا بھی بیان ہے اور اس طرح کے بیان دینے پر الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی۔