سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی جانب سے شہدائے اے پی ایس پشاور کی یاد میں تقریب منعقد

Shuhada e Pakistan Seminar

Shuhada e Pakistan Seminar

اسلام آباد : شاہ عبدالطیف بھٹائی آڈیٹوریم میں شہدائے اے پی ایس کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شہدا کے لواحقین کو مدعو کیا گیا۔

سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصدبھی ان شہدا کی اس عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

شہیر سیالوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور اس ضمن میں سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اپنے ریاستی اداروں کی ہر ممکن نظریاتی حمایت جاری رکھے گی۔ شہیر سیالوی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے دہشتگردوں کی آخری کمین گاہ کے خاتمے تک بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

تقریب کے اختتام پر شہدا کے لواحقین کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Shuhada e Pakistan Seminar

Shuhada e Pakistan Seminar

شہیر سیالوی (صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ)
فون: 0308-5680457
th December, 2016