سوڈانی صدر کے طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ، گورنر پنجاب کا استقبال

Omar Hassan Ahmed

Omar Hassan Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) سوڈانی صدر عمر البشیر چار روزہ دورے پر چین جا رہے تھے کہ فیول کم ہونے کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

جہاں گورنر پنجاب اور ڈی سی او لاہور سمیت اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پرسوڈانی صدر کا خیر مقدم کیا۔ طیارہ لینڈنگ کے ڈھائی گھنٹے بعد تیل بھروا کر لاہور سے بیجنگ روانہ ہو گیا۔

سوڈانی صدر کے ممکنہ قیام کے پیش نظر مال روڈ پر ایئرپورٹ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔