نگران حکومت جانبدار، 2 بڑی جماعتوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) رضا ربانی کا کہنا ہے نگران حکومت جانبدار ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا، دو بڑی جماعتوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نگران حکومت جانبدار ہے جبکہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن ایسے خاموش ہے جیسے اسے کسی نے کچھ کہا ہو

رضا ربانی نے سوال اٹھایا کہ بینک ملازمین کو کس بنیاد پر بطور پولنگ اسٹاف تعینات کیا گیا ؟ الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت کالعدم تنظیموں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دی ؟ تحفظات کی صورتحال میں صاف شفاف انتخابات کیسے ہوں گے؟۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا الیکشن کمیشن اس وقت کہاں تھا جب بلاول بھٹو کو روکا گیا، الیکشن کمیشن کو لیگی کارکنوں کی گرفتاری کیوں نہیں نظر نہیں آتی ؟ عوام کی رائے کو نظر انداز کرنا خطرناک ہو گا۔

رضا ربانی نے کہا تحفظات کی صورتحال میں صاف شفاف انتخابات کیسے ہوں گے؟ الیکشن کمیشن کو سب کچھ نظر کیوں نہیں آ رہا ؟۔