سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے عوامی عہدوں، ان کے والد میاں محمد شریف کے کاروبار اور وراثت کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

وزیر اعظم کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف نے 25 اپریل 1981 سے 28 فروری 1985 تک پنجاب کے وزیر خزانہ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں، اس کے بعد 9 اپریل 1985 سے 30 مئی 1988 تک بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ذمہ داریاں انجام دیں ، 6 نومبر 1990 کو بطور وزیر اعظم عہدے کا چارج سنبھالا لیکن 1993 میں انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔