سپریم کورٹ کا سندھ اور پنجاب کو بلدیاتی انتخابات خود کرانے کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 14 نومبر 2015 کو کرایا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 29 نومبر اور تیسرے مرحلے کے تحت 19 دسمبر 2015 کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے فیز میں پنجاب میں لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، اٹک اور راولپنڈی میں پہلے مرحلے میں انتخاب ہوں گے۔ سندھ کے پہلے فیز میں سکھر، گھوٹکی، خیر پور، لاڑکانہ، قمبر شہادت کوٹ، شکار پور، جیکب آباد، کشمور میں بھی پہلے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔

پنجاب کے دوسرے فیز میں خانیوال، ساہیوال، فیصل آباد، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم میں دوسرے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ سندھ کے دوسرے فیز میں شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، دادو، مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، عمر کوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپور خاص میں دوسرے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔

تیسرے فیز میں پاک پتن، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، جھنگ، بھکر، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، رحیم یار خان، ملتان میں تیسرے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ سندھ کے تیسرے فیز میں کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات ہوں گے۔